ضلع ہری پور کو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لئے ہری پور پولیس تمام اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ ڈی پی او ہری پور

ماہ مار چ 2021 کے دوران ہری پور پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں، منشیات فروشوں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 52 اشتہاری گرفتار۔

ڈی پی او ہری پورکاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس ہری پور کا ماہ مارچ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلا ف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن۔ ماہ گزشتہ کے دوران ضلع بھر میں عادی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کا روائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ضلع ہری پور کے تمام تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 72کلو 851 گرام چرس، 12کلو 165 گرام ہیروئن، 1456 کپیاں شراب اور30 گرام آئس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت 72 مقدمات درج کئے گئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دروان مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 52 اشتہاری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ ضلع ہری پور کے مجموعی امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے 23 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور320 مقامات پر سنیپ چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ جملہ کاروائیوں کے دوران مختلف گھروں، اسلحہ دوکانوں اور اشخاص کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ 3 عدد کلاشنکوفیں، 07 عدد رائفل، 54 شارٹ گنیں، 148عدد پستول اور مختلف بورکے 18 ہزار 360 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 89 مقدمات درج ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناقص سیکورٹی انتظامات پر 26 دوکانوں، ہوٹلوں، پمپ مالکان اور دیگر اداروں کے منتظمین کے خلاف 12SVEP کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ کرایہ داران کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر 13 گھر مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 10 افراد کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے۔ ہری پور پولیس قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے بھی بڑے پیمانے پر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ ہوائی فائرنگ کے مرتکب 25 افراد کو گرفتار کر کے ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گے۔ تیز رفتاری اور غفلت کے مرتکب 87 ڈرائیوروں کے خلاف زیر دفعہ 279 کے مقدمات درج کئے گئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہری پور پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ڈی پی او ہری پور کی زیر نگرانی ضلعی پولیس ہری پور صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مختلف دوکانداروں، بپلک ٹرانسپورٹرز اور دیگر تقریبات کروانے والے افراد کے خلاف زیر دفعہ 188PPC کل 67 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ہری پور پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں عوام کے لئے ہر ممکنہ آسانیاں پیدا کی۔ پولیس اسسٹنس لائن (پال آفس) ہری پورمیں 467 گمشدگی رپورٹس درج کی گئی۔ اس کے علاوہ 393 اشخاص کی کریکٹر وائری فیکشن، 249 نیوکرایہ داران کی انٹری، 106فارنزز رجسٹریشن اور اسلحہ لائسنس کے اصول کے لئے 193 اشخاص کی وئیری فیکشن کی گئیں۔ ضلعی مصالحتی کونسل (DRC) کل 37 درخواستوں پر فریقین کے درمیان میں صلح کروائی گئی۔

DPO Haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں