فرنٹیئر میڈیکل کالج کے سربراہ ڈاکٹر اے جے خان انتقال کر گئے

ایبٹ آباد: فرنٹیئر میڈیکل کالج کے سربراہ، و سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اے جے خان انتقال کر گئے ہیں۔سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اے جے خان کئی دنوں سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔ وہ مشرف دور حکومت میں نگران وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی بھی رہے ۔ ڈاکٹر اے جے خان شاہینہ جمیل ہسپتال ایبٹ آباد، بولان میڈیکل کالج،ایوب میڈیکل کالج اور فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے بانی تھے ۔ ان کا شمار ایبٹ آباد کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا ۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز سوموار 18اکتوبرکو دن 4 بجے شاہینہ جمیل ہسپتال ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گا۔

Dr AJ Khan died in Abbottabad

Frontier Medical College Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں