ڈی ایس پی راولپنڈی پولیس کے سہیل ممتاز کورونا سے شہید

راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید

تفصیلات کے مطابق شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے،

آپ بطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے، پولیس

شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جاۓ گی، پولیس

شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس

شہید ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھے،

راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس

DSP Died on COVID-19
DSP Rawalpindi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں