خیبرپختونخواہ میں پہلی دفعہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کے لیے ایجوکیشن سنٹر قائم کر دیا

ؐخیبرپختونخواہ میں پہلی دفعہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کے لیے ایجوکیشن سنٹر قائم کر دیا ، پروقار تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے افتتاح کیا
افتتاحی تقریب میں ، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان اور دیگر ٹریفک پولیس کے افسران بھی ہمراہ موجود رہے
ایجوکیشن سنٹر میں ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا تربیتی عملہ روزانہ کی بنیاد پر 10 ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کے اصولوں کے متعلق مکمل تربیت فراہم کرے گا ۔
ایجوکیشن سنٹر کے افتتاح کے دوران مہمان خصوصی ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پالیسنگ اور سروس ڈلیوری میں جدت اور معیار میں بہتری کے لیے ٹریفک پولیس کا ایک بہترین قدم ہے ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک مینیجمنٹ ہے ڈرائیورز جب تربیت یافتہ ، ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ ہوں گے تو اس سے ٹریفک پولیس کے لیے ٹریفک مینیجمنٹ میں آسانی ہو گی اور غلط پارکنگ اوور سپیڈنگ ٹریفک اور دیگر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہونے سے لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں گے اور قیمتی وقت کی بچت کے ساتھ ذہنی طور پر پرسکون رہیں گے ۔ تقریب میں شرکت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس ڈرائیورز ایجوکیشن سنٹر کے علاوہ ، ٹریفک پولیس ورکشاپ موبائل ، پولیس ایمبولینس سروس ، ایگل سکواڈ ، ڈرائیونگ لائسینس یونٹ کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ ڈرائیورز ایجوکیشن سنٹر ان میں ایک مثبت اضافہ ہے ڈرائیورز کو چاہے کہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے اس ایجوکیشن سنٹر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں تاکہ آپ کا شمار ایک اچھے تربیت یافتہ، ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ اصولوں سے آگاہ ، عوام اور معاشرے کے لیے فائدہ مند ڈرائیورز میں ہو سکے ۔

Education center for Drivers

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں