ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس کا انعقاد

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی سر براہی میں ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ستمبر اور اکتوبر2020 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایم او، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی امان اللہ سعید نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جبکہ ڈی ایم او آئی ایم یو کو مانیٹرنگ کے معیار کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے نے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈی ای اوز/ ایریا انچارجز کو اعزازی سرٹیفکیٹس پیش کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں