ایکسائزانٹیلی جنس بیوروایبٹ آباد نے موت کے دو مزید سوداگروں کو گرفتار کرلیا

تفصلات کے مطابق ایکسائزانٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان نے موت کے دو مزید سوداگروں کو گرفتار کرلیا۔ پشاور سے سمگل کی جانیوالی منشیات پکڑلی گئی۔ دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسائز کی ٹیم نے قلندرآباد مانگل انٹرچینج پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔ مہران کار کے خفیہ خانوں سے تین کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ پشاور کے رہائشی محمد اسامہ خان ولد محمد بشیر،فرمان اللہ ولد غلام محمد کو گرفتار کرلیا۔

EIB Sub Inspector Naseem Khan Recovered Narcotics from Qalandarabad Mangal Interchange of Hazara Motorway Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں