عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والوں کو خراج تحسین

عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نےعید کے موقع پر گلیات میں مختلف چیک پوائنٹس پر تعینات پولیس، پٹواری، ٹی ایم اے، ویلیج سیکرٹری، ریسکیو 1122، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اورانہیں عید کی مبارکباد اور مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے کورونا سے بچاوکے لیے سیاحتی مقامات پر لوگوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے سٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور انکی خدمات کو سراہا

Eid duties TMA Police, GDA

rescue 1122

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں