اپر ملکپورہ میں بجلی کی سکیم کا افتتاح ، قبرستان کی 100کنال اراضی مختص : مشتاق غنی ، علی خان جدون

ایبٹ آباد(ہندکو ٹی وی) اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے لئے 21کروڑ کی لاگت سے پینے کے پانی کی سکیم مکمل ہو چکی ہے 7ارب کی نئے پراجیکٹ کے لئے جدوجہد جاری ہے،قبرستان کی 100کنال اراضی مختص ہو چکی ہے جس کا سیکشن فائیو بھی لگ رہا ہے جلد قبضہ مل جائے گا لوگوں کو تیار قبروں کے لئے گورکن اور میت لے جانے کے لئے ٹرنسپورٹ کی بھی سہولت بھی ہوگی،ایبٹ آباد کی پنک بسوں کو گرلز کالجز کے لئے منظوری حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ادارے کو تحریری درخواست کی ہے ملکپورہ کے لئے گراؤنڈ فراہمی کا افتتاح جلد کریں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد شملہ پہاڑی محلہ میں بجلی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون ،سابق ممبر ضلع کونسل سردار فخر عالم گل ،سابق تحصیل ممبر سردار شیر دل ،سابق ناظمین ،کونسلرز کے علاوہ علاقہ کے عمائدین بھی موجود تھے،سپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا عوام نے الیکشن میں منتخب کر کے زمہ داری سونپی ہے مرکز میں ایم این اے علی جدون اور صوبے میں وہ مل کر حلقہ کی محرومیوں کو ختم کرکے میگا منصوبے مکمل کر رہے ہیں اڑھائی سال میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا پی کے انتالیس میں چٹو دی گلی ،نڑدبہ بلولیہ کاکول میں پہلی مرتبہ سوئی گیس کی سہولت کو پہنچایا جس کی جانب ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اسی طرح کے بے شمار منصوبے ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں اربوں کی لاگت کے منصوبے حلقوں میں لائے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے پھلکوٹ سے چھونا تک 21کروڑ کی سکیم مکمل ہو چکی ہے جس کا افتتاح جلد ہوگا اور وقت کے ساتھ بڑھتی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے سات ارب کا پانی کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے،ایبٹ آباد کے عوام کے لئے قبرستان کی اراضی کا حصول ممکن بنانے کے لئے کھوکھر میرا کے مقام پر 100کنال اراضی پر سیکشن فور مکمل ہو چکا ہے اب سیکشن فائیو لگا کے قبضہ جلد حاصل ہوگا،جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہر میں خواتین کی پنک بسوں کے حوالہ سے بتایا کہ کوئی ٹھیکیدار اس کو چلانے کے لئے تیار نہیں دو مرتبہ ٹینڈر لگے اب یہ بسیں پشاور میں کھڑی ہیں کوشش میں ہیں کہ ان کو خواتین کے کالجز کو فراہم کریں،کیونکہ یہ حکومت کی ملکیت میں نہیں متعلقہ ادارے سے تحریری رابطہ میں ہیں ،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا ملک پورہ کے لئے الگ فیڈر کا افتتاح جلد کریں گے تاکہ گرمیوں میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ ہو سکے،حلقہ میں سوئی گیس، بجلی اور روڈ کے متعلق مسائل حل کر رہے انہوں نے ملکپورہ میں سڑک کے لئے 15 لاکھ کی منظوری دی ،قبل ازیں سابق ممبر ضلع کونسل سردار فخر عالم گل نے بھی ملک پورہ کے لئے ترقیاتی کاموں پر عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور شملہ ہل محلہ کے لئے مذید 15پولز کا مطالبہ کیا اور ملک پورہ قبرستان کی چار دیواری مکمل کرنے پر زور دیا انہوں نے شملہ ہل محلہ کے بجلی کے کم وولٹیج کے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر علی خان جدون کو خراج تحسین پیش کیا۔

Electricity and water scheme for Abbottabad
MushtaqGhani #abbottabad #shimlahills #PTI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں