ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت گلیات میں الیگل کیبنز اور تجاوزات کے ھوالے سے اجلاس کا انعقاد

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں گلیات میں غیر قانونی کیبنز، تجاوزات کے خاتمے، سمندر کٹھہ جھیل، ہرنو اور دیگر مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب اور دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی احکامت کے مطابق سیاحت کے حوالے سے اقدامات اٹھانے اور لوگوں کو قانون کے مطابق ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہل کٹنگ، مائننگ اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کی ترقی اور قدرتی ماحول کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گلیات اور دیگر تمام سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور صاف آب و ہوا اور ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہداجلاس میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، ٹی ایم او ایبٹ آباد، مائننگ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جنگلات، تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی

Encroachment in Galiyat

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں