سابق نائب ضلعی ناظم و سابق امیدوار پی کے 37 سردار وقار نبی کی نماز جنازہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی

ایبٹ آباد گلیات کی سیاسی شخصیت سابق نائب ضلعی ناظم و سابق امیدوار پی کے 37 سردار وقار نبی کی نماز جنازہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق گورنر و وزیر اعلی کے پی کے سردار مہتاب احمد خان ، صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندرلودھی ، سینٹر سینٹر بیرسٹر جاوید عباسی ، ایم پی اے اے علی خان جدون ، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، سابق صوبائی وزیر سردار محمد ادریس ، سابق ایم پی ایم پی ایز سردار فرید ، سردار شعمون یار خان، سابق ضلعی ناظم سردار سعید انور، سابق تحصیل ناظم محمد اسحاق زکریا، نائب ناظم سردار شجاع احمد ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد عوان سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی سابق اراکین بلدیات، مقامی سیاسی جماعتوں کے قائدین، مختلف محکموں کے سربراہان ، علماء کرام ، تاجروں، وکلاء، صحافیوں، عمائدین علاقہ، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کارکنان و عہدیدران نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا مرحوم ہفتہ کی شام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے پسماندگان یہ سانحہ پر ہمت اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں