ہری پور سابق ایم این مسلم لیگ ن بابر نواز خان کرونا وائرس کا شکار

ہری پور سابق ایم این مسلم لیگ ن بابر نواز خان کرونا وائرس کا شکار
ہری پور سابق ایم این۔اے بابر نواز خان کی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ میں تصدیق۔سابق ایم این۔اے بابر نواز خان کو دو روز قبل شدید بخار اور سانس کا پرابلم ہوا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ پمز ہسپتال اسلام آباد بھجوائے گئے۔ پمز ہسپتال سے آج آنے والی رپورٹ میں ان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ سابق ایم۔این اے بابر نواز خان کو اس وقت گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ سابق ایم این اے بابر نواز خان اس وقت سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ بابر نواز خان نے تمام دوستوں بزرگوں،بھائیوں ، ماؤں، بہنوں، سے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ہری پور سابق ایم این مسلم لیگ ن بابر نواز خان کرونا وائرس کا شکار” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں