محکمہ ایکسائز تھانہ ایبٹ آباد کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش 1024 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا
تفصیلات کے مطابق میڈم عندلیب ناز سرکل آفیسر تھانہ ایبٹ آباد ریجن و ETO ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر نگرانی عبدالحمید SHO تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد اور توقیر شاہ ایڈیشنل SHO نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر ایبٹ آباد میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مسافر گاڑی میں سوار منشیات ڈیلر مہران ولد شیر محمد خان سکنہ ڈوڈیال مانسہرہ حال پتہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد سے تلاشی کے دوران 1024 گرام ہیروئن برآمد کر موقع پر گرفتار لیا، مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کر دیا گیا
Excise Department Abbottabad