ایبٹ آبادمحکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کی کامیاب کاروائی منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج

ایبٹ آبادمحکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او کی ناکہ بندی کے دوران حویلیاں انٹرچینج پرs کامیاب کاروائی منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج،

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز معمول کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او عبدالحمید خان نفری کے ہمراہ حویلیاں انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک دوران تلاشی علی نواز نامی شخص کی تلاشی لی تو دورانِ تلاشی علی نواز کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار لیا ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او عبدلحمید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ نے نفری کے ہمراہ مانگل انٹر چینج پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی دوران پشاور کی جانب سے آنے والی ٹیوئٹا ہائی ایس نمبریRis18928 کو روک کر تلاشی لی گئی تو دورانِ تلاشی ملزم محمد ولی ولد لعل سید نامی نوجوان کے پاس پکڑے سفید رنگ کے شاپر سے 2110 گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد ولی ولد لعل سید کو گرفتار کر لیا ایکسائز پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9DCNSA کے تحت مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان تفتیش شروع کر دی

Excise seized drugs in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں