صارفین کو سستے داموں اشیائے خوردنی کی فرا ہمی کے خصوصی انتظامات کے تحت ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں معیا ری سہو لت بازاروں کا فوری قیام

کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے صارفین کو سستے داموں اشیائے خوردنی کی فرا ہمی کے خصوصی انتظامات کے تحت ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں معیا ری سہو لت بازار وں کے فوری قیام کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرو ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان بازاروں میں دیگر ضروری سہولتوں کے علاوہ اشیائے خورد و نوش کا اعلی معیار اور کم ازکم قیمتیں یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں خیبرپختونخوا کابینہ کے گزشتہ روز کے فیصلوں اور چیف سیکریٹری کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء مقررہ یا اس سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہو سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں رعا یتی نر خو ں پر اشیا ئے صر ف کی فراہمی کے لیے سستے سہو لت بازار قائم کرنے سے متعلق ایک ہنگا می اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر قاضی جمیل الر حمن کے علاوہ ہزارہ کے تمام ڈپٹی کمشنر و ں،تحصیل میونسپل آفیسر و اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہری پور، ایبٹ آباد اورمانسہرہ سمیت ڈویژن کے تما م اضلاع میں آلو،پیاز، ٹماٹر، آٹا،چاول،دا لیں،پولٹری، چینی وغیرہ سمیت ضرو ری اشیا ء خوردنی کی دستیابی اور موجودہ قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور ان کا موازنہ صوبے کے دیگر اضلاع کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی منڈیوں سے بھی کیا گیا۔کمشنر ہزارہ نے اجلاس میں سہو لت بازاروں کے لئے ڈپٹی کمشنرو ں کے تجویز کردہ مقامات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہرو ں کے علا وہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بھی سہولت بازار قائم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ سہو لت بازارو ں کے لئے صو با ئی حکو مت نے مطلو بہ فنڈز مہیا کر دئے ہیں اور کم از کم 30دوکا نو ں پر مشتمل ہر بازار میں پانی، بجلی،صفائی،پا رکنگ وغیرہ کے انتظا م کے علاوہ انتظامی عملہ کی رات کے اوقات میں بھی موجودگی اور دکانوں پر رعا یتی آٹا، چینی،دالیں، چاول،گھی، سبزی فرو ٹ سمیت ضرو ری اجنا س کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بازار ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں جہا ں عام صارفین کے علاوہ میڈیا بھی آسانی سے پہنچ کر ان با زارو ں کی حقیقت اور افادیت اجاگر کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر سہو لت بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے ہر ضلع میں انتظا می کمیٹیا ں بھی بنائی جائیں گی،منڈیو ں میں سبزی فروٹ کی نیلامی انتظامی افسروں کی نگرانی میں ہوگی،کم قیمتو ں کے لئے تھو ک فرو شو ں و ملز ما لکا ن سے برا ئے را ست را بطہ کیا جائے گا اور مڈل یا ایجنٹ کے بجا ئے برا ئے را ست کھتیو ں سے اجنا س خریدنے کے ااقدا ما ت کیے جائیں گے۔ بعد ازاں کمشنر ر ریاض خان محسود نے ویڈیو لنک پر پرائس کنٹرول سے متعلق چیف سیکر یٹری خیبر پختو نخوا کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا کہ ہزارہ ڈویژن میں قائم اعلی معیا ر کے بازار قا ئم کئے جا رہے ہیں جہا ں صو با ئی حکو مت کی مقرر کر دہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ایک نئے نظام کے تحت مکمل متحرک اور ذمہ دار بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں