سرکاری دفاتر میں تاخیری حربوں کے خاتمے، مہنگائی پر قابو پانے، منافع خوری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم اور مرستیال ایپ کا دائرہ ڈویژنز اور تمام اضلاع کے دفاتر تک بڑھادیا گیا

سرکاری دفاتر میں تاخیری حربوں کے خاتمے، مہنگائی پر قابو پانے، منافع خوری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم اور مرستیال ایپ کا دائرہ ڈویژنز اور تمام اضلاع کے دفاتر تک بڑھادیا گیاہے۔
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر تمام ڈویژنل اور تمام اضلاع کے فوکل پرسنز کو فائل ٹریکنگ سسٹم، گوڈ گورننس فریم ورک اور مرستیال ایپ پر ٹریننگ دے دی گئی۔
ٹریننگ میں ڈائریکٹر جنرل گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ ظاہر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ڈاکٹر عاکف خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عادل رضا، ایم آئی ایس اسپیشلسٹ گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ شفاعت احمد، پی ایم آر یو کی ٹیکنیکل ٹیم سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز آفسز کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا عوام کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، سرکاری امور کو فوری نمٹانے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو جانچنے کیلئے مختلف موبائل ایپلیکیشنز بنائے ہیں جس سے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوگیں۔ ڈائریکٹر جنرل گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ ظاہر شاہ
مہنگائی پر قابو پانے، منافع خوری اورتجاوزات کو ہٹانے کیلئے ”مرستیال” کے نام سے موبائل ایپ بنایا گیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں موبائل نوٹیفکیشن کے ذریعے موصول ہونگی۔اکثر دوکانداران اشیائے خوردونوش کی اشیاء کو مہنگے داموں بیچتے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے اس لئے مہنگائی پر قابو پانے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جس سے ماحول آلودہ ہوتا ہے اور تجاوزات کو رپورٹ کرنے کیلئے ایپ بنایا جس سے شہری ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو ڈاکٹر عاکف خان
مرستیال ایپ مردان میں کامیاب رہا جس پر صوبائی حکومت نے اس ایپ کا دائرہ تمام اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں ایپ کو چلانے کیلئے تمام ڈویژنل اور تمام اضلاع کے فوکل پرسنز کو ٹریننگ دینا بہت ضروری تھا جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے فوری احکامات جاری کئے کہ تمام فوکل پرسنز کو ٹریننگ دی جائے

File tracking system and mobile App

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں