وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسد عمر وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم پریس کانفرس کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر آج سوا تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
جب کہ ممکنہ طور پر وہ پریس کانفرنس میں وزارت خزانہ چھوڑنے کی وجوہات سے متعلق آگاہ کریںگے،واضح رہے اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہےعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے

Finance Minister Asad umer resign

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں