ایبٹ آباد :ہرنو اور گھماواں 05 کرش پلانٹس کو مستقل طور پر سیل

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو ایبٹ آباد سید آصف اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی ضلع بھر میں کرش پلانٹس، بلاسٹنگ اور دیگر غیر قانونی ہل کٹنگ کے خلاف کاروائی یقینی بنا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد کی سربراہی میں قائم ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز سجاد علی شاہ کے ہمراہ ہرنو اور گھماواں میں 05 کرش پلانٹس کو قانون کی خلاف ورزی پر مستقل طور پر سیل کیا۔ بند کیے جانے والے کرش پلانٹس میں جنجوعہ کرش پلانٹ، ٹھنڈیانی روڈ گھماواں، نقوی سٹون کرشر، ٹھڈیانی روڈ گھماواں، یاسر خان سٹون کرشر ٹھنڈیانی روڈ گھماواں، خٹک سٹون کرشرٹھنڈیانی روڈ گھماواں اور عدیل سٹون کرشر عزیز آباد ہرنو مری روڈ شامل ہیں۔ مزکورہ بالا تمام کرشرز کو قانون کے مطابق نوٹس جاری کیے گئے تھے جس کی میعاد ختم ہونے کے بعد کرش پلانٹس اونرز کی جانب سے قانون کی مسلسل خلاف ورزی پر متعلقہ کرش پلانٹس کو مستقل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے تمام غیر قانونی طور پر کام کرنے والے اور ماحول کی خرابی کا سبب بننے والے کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی جاری ہے اور شہریوں کی شکایات اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات جاری رہیں گے۔

Five crush plants sealed in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں