بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر، میجر سمیت 5 سپاہی شہید

*بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکر، میجر سمیت 5 سپاہی شہید*

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میجر ندیم اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق دیسی ساختہ بارودی مواد سے فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں-

One Major and five soldiers embrace martyrdom in Balochistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں