پاک آرمی اور ایبٹ آباد پولیس کے دستوں نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا مظاہرہ

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد پولیس نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے اسی حوالے سے پاک آرمی اور ایبٹ آباد پولیس کے دستوں نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا مظاہرہ کیا۔
فلیگ مارچ میں پولیس، آرمی ٹریفک وارڈنز کی موبائل و رائیڈرز، کیو آر ایف سکواڈکے علاوہ ہیوی اسلحہ سے لیس ایلیٹ فورس کی گاڑیوں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھر پور حصہ لیا فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس لائینز ایبٹ آباد سے شروع ہوا جو اندرون شہر سے ہوتا ہوا براستہ شاہرائے ریشم ایوب میڈیکل کمپلیکس سے واپس میزائل چوک، جناح آباد، پی ایم اے بائی پاس، الیاسی مسجد نواں شہر، جھگیاں سے ہو کر ایبٹ آباد فوارہ چوک کے مقام پر اختتام پزیر ہوا۔
فلیگ مارچ کے ذریعے امن دشمنوں اور جرائم پیشہ عناصر کو ایک واضح پیغام دیا گیا جبکہ عوام کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز ہر لمحہ تیار ہیں۔

Flag March in Abbottabad

Muharram ul Haram 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں