بہارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلرگرگیا

اسلام آباد: بہارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلرگرگیا، ایک ہی ہفتے میں اس زیر تعمیر منصوبے پر پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق فلائی اوورکا پلرگرنے سےکسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں۔
واقعے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل بہارہ کہو پہنچ گئے۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق واقعہ کرین سلپ کی وجہ سے پیش آیا، انکوائری کرنےکے لیے آرڈرکر دیے ہیں، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، واقعےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہےکہ بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پرگزشتہ پانچ ماہ سے کام جاری ہے، ایک ہی ہفتے میں بہارہ کہو میں زیر تعمیر فلائی اوور پر پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے، 25 فروری کو بھی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔
flyover-bridge-collapsed in Islamabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں