فوڈ اتھارٹی ہری پور کی کاروائی جعلی مشروب کی بڑی کھیپ پکڑ لی.

ہری پور: فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی مشروب روح افزا کی بڑی کھیپ پکڑ لی.
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام نے موقع پر جعلی مشروب کا سٹاک ضبط کر لیا.
واضع رہے کہ یہ کھیپ پشاور سے ہری پور سپلائی کی گئ اور فوڈ اتھارٹی نے ہری پور مارکیٹ میں سپلائی سے پہلے ضبط کر لی.
ملزم کے خلاف قانونی کاروائ کا آغاز کر دیا گیا ہے.
اس موقع پر فوڈ اتھارٹی ہری پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ملاوٹ مافیا اور لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا.
تاکہ ضلع ہری پور کی عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے میں کوئی کوتائ نہ برتی جاسکے.
عوام سے اپیل ہے کہ فوڈ اتھارٹی حکام کو کسی بھی ایسی اطلاع سے ضرور آگاہ کیا جائے. ٹول فری نمبر (0800-37432) اور واٹس ایپ نمبر (0345-1009348) پر اپنی شکایات کا اندراج کروائیں.

food-authority-Haripur

food-authority-haripur recovery

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں