خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد ٹیم کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے ہمراہ رات کے وقت کینٹ ایریا میں مشترکہ کاروائی

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد ٹیم کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے ہمراہ رات کے وقت کینٹ ایریا میں مشترکہ کاروائی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر رخسار علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران کےایف-سی(KFC)، مکڈونلڈز (McDonalds)، عثمانیہ ریسٹورنٹ اور شینواری ڈیرہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال اور بھاری مقدار میں مضر صحت آئل، کیچپ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کو موقع پر ضبط کیا، فریزر سیل کیے گئے اور مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔

Food Safety Halal Food Operation in Abbottabad

KFC

McDonalds

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں