نتھیاگلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نتھیاگلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، میڈیکل سپیشلسٹ، ماہر امراض زچہ و بچہ اور چائلڈسپیشلسٹ کے علاوہ سکن سپیشلسٹس نے نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق
ضلعی آنتظامیہ کے زیر انتظام ہیلتھ آوٹ ریچ پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ، جہان میڈیکل سپیشلسٹ، امراض زچہ و بچہ اور چائلڈسپیشلسٹ کے ساتھ دوسروں شعبوں میں ماہرات رکھنے والے ڈاکڑز نے نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے درجنوں مریضوں کا معائنہ کریں گے، ملک بھر میں جاری لاک ڈاون اور موجودہ صورتحال کے باعث عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کو ان کی دیلیز پر علاج معالحہ کی سہولت کی فراہمی کیلئے آر ایچ سی نتھیاگلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جہان مریضیوں کے ٹیسٹ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی،
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ نےنمیڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ڈیوٹی پر معمور ڈاکڑز اور دیگر طبی سٹاف کی خدمات کو سہرایا ان کا کہنا تھا کہ معمولی بیماریوں کے ساتھ مریض ہسپتالوں کا رخ نہ کریں بلکہ ضلعی انتظامیہ اور محمکہ صحت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ہیلتھ آوٹ ریچ کیمپس کا انعقاد ہر تحصیل کی سطح دیگر علاقوں میں بھی کیا جائے گا بلخصوص ان علاقوں میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودگی پائی گئی ہے، آج منعقد ہونے والے کیمپ میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 سے زائد مریضوں نے استفارہ حاصل کیا، ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ایسے میڈیکل کیمپس حویلیاں، بوئی، شروان، لورہ اور بکوٹ جیسے علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے ،تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیا جاسکے، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ان کے گھروں میں ہی علاج کی سہولت ممکن بنائی جاسکے گی ، ہیلتھ آوٹ ریچ کیمپ میں الڑا ساونڈ، ای سی جی اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گے ،میڈیکل کیمپ آج بھی صبح 10 بجے سے دن تیں بجے تک جاری رہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں