وویمن چلڈرن ہسپتال میں محبوب الہی اعوان ٹرسٹ کی جانب سےمریضوں کے لیئے فی سبیل اللہ محبوب دسترخوان کا افتتاح

ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے )وویمن چلڈرن ہسپتال میں محبوب الہی اعوان ٹرسٹ کی جانب سےمریضوں کے لیئے فی سبیل اللہ محبوب دسترخوان کا افتتاح کردیا گیا افتتاح شجاع نبی نے کیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ہرپور کی معروف کاروباری شخصیت ملک سفیراختر اعوان اور ملک اشتیاق اعوان نے اپنے والد محروم محبوب الہی کے نام پر محبوب الہی اعوان ٹرسٹ کے زیر اہتمام وویمن چلڈرن ہسپتال میں روانہ کی بنا پر مریضوں کے لیئے فی سبیل اللہ محبوب دستر خوان شروع کردیا اسی سلسلے میں گزشتہ روز محبوب دستر خوان کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا افتتاح گلیات کی معروف سیاسی نوجوان شخصیت شجاع نبی نے کیا افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب مولانا وجد،ملک سفیر اختراعوان ملک اشتیاق اعوان مفتی جعفر مقبول طیار اعوان ملک سجاد سمیت صحافی برادری سلطان ڈوگر، رمیض رومی،عادل عباسی،عتیق اعوان،سردار فیضان سردار طفیل سردار توقیر عبدالمنان سعدی سعد,حمداللہ سلیم تنولی لیاقت قریشی ایس ایچ او کنیٹ طاہر سلیم سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محبوب الہی محروم کے نام کے نام سے شروع کی جانے والی ٹرسٹ شروع کرنے پر ان کے بیٹوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کے بیٹوں کے رزق میں اضافہ کرے دنیا میں سب سے افضل وہ شخص ہے جس نے بھوکے کو کھانا کھلایا ہماری ایبٹ آباد کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ خبردار وہ مل جل کر ایسے عمل کریں تاکہ ایبٹ آباد میں موجود ہر غریب شخص کو باعزت طور پر کھانا اس کی دہلیز پر مل سکے ہمارے ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں