بجلی کے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اور دس ہزار میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سیلاب کی مصبیت سے بچانے کی بھرپور کوشش کرے گی بقیہ نتائج اللہ کے حوالے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سنبھالتے ہی مصیبتیں آئیں ، تیل کی قیمتیں دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، سیلاب آپ کے سامنے ہے، پاکستان کی نااہل ترین حکومت نے ساڑھے تین سال میں عوام کو ایک دھیلے کی بھی سہولت نہیں دی اور ان کی زندگی میں کوئی بہتر نہیں لائی لیکن جانے والے حکمران بھی ہمارے لیے گڑھا کھود کر گئے یعنی نہ ہوگا بانس اور نہ بجے گی بانسری، وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باوجود قیمت کم رکھ کر چلے گئے۔

Fuel Adjustment Charges waived upto 300 Units
#Electrictcity

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں