ایبٹ آباد کا رہائشی سردار ثاقب گیس لیکج سے دم توڑ گیا،

ایبٹ آباد: موہار کلاں کا رہائشی سردار ثاقب تھانہ کنج میں گیس لیکج سے کمرے میں گیس بھر جانے پر دم توڑ گیا،متوفی
ثاقب اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر سوگیا تھا جس کے نتیجہ میں کمرےمیں گیس بھر گئی۔اس حوالہ سے زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود کنج میں 26 سالہ سردار ثاقب جو موہار کلاں کا رہائشی ہے وہ اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر سو گیا تھا رات کو گیس کا ہیٹر بند کرنا بھول گیا تھا جس سے کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا مقامی لوگوں نے فوری طور پر مقامی تھانے کو اطلاع دی پولیس اہلکاروں نے نعش کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتيش کا آغاز کردیا واضح رہے کہ ایک سال کےدوران گیس لیکج سے50سے زاٸد افراد جاں بحق ہوچکےہیں جن میں بچے خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں