گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کٹس کی فراہمی

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کٹس کی فراہمی

ایبٹ آباد : پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسزز کی وجہ سے اس ٹائم ڈاکٹرز اور اسپتال میں کام کرنے والے لوگوں کو سب سے زیادہ حفاظتی کٹس کی ضرورت ہے اسی بات کے پیش نظر اس مشکل وقت میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کرنا احسن اقدام ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم کی گئی. اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، پروٹکٹو گلاسز گلاوز سیفٹی سوٹ اور دیگر اشیاء کے علاوہ واک تھرو گیٹ شامل ہیں.
اس موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بھی موجود تھے ، حفاظتی کٹس دیے جانے پر ڈاکٹرز ، میڈیکل سٹاف اور کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے متعلقہ عملے اور ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہاسپیٹل احسن اورنگزیب نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر شکریہ بھی ادا کیا. اور کہا کہ ہم سب مل کر ہی اس وباسے لڑ سکتے ہین اور جس طرح ادارے ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں. یہ ایک خوش آئند عمل ہے اور آنے والوں دنوں میں بھی یہ معاونت جاری رکھی

جائے گی

Director General Galiyat Development Authority (GDA) Raza Habib are providing medical suits and kits to Director Ayub Teaching Hospital Ahsen Aurangzeb to control Coronavirus

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں