گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کے آخری روزایوبیہ میں سیاحوں کاہجوم اُمڈآیا

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کے آخری روزایوبیہ میں سیاحوں کاہجوم اُمڈآیاسرکاری تعطیل کے باعث فیملیز کارش رہاگلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام نتھیاگلی اورایوبیہ میں ہونے والے تین روزسنوفیسٹول کے آخری روزسرکاری تعطیل ہونے کے باعث خیبرپختونخوا،پنجاب اوراسلام آبادسمیت مختلف علاقوں سیاحوں کاہجوم اُمڈآیا۔بچے،بوڑھے،خواتین،مردسنوفیسٹول کی اختتامی تقریبات میں شرکت اورسنوٹیوبنگ،سکینگ،ٹیگ آف وار،سنوفٹبال جیسی سنوگیمزسے لطف اندوزہونے کے لیے ایوبیہ پہنچ گئے جبکہ برف باری کے بعداتوارکے روزنکلنے والی تیزدھوپ نے سنوفیسٹول سے محظوظ ہونے کے لیے آنے والوں کامزہ دوبالاکردیا۔سیاحوں کی ایوبیہ آمدکے بعدچیرلفٹس پربھی رش بڑھ گیااوربرف باری کے باعث خالی سفرکرنے والی چیرلفٹس پرسیاحوں کی لائینیں لگ گئیں مقامی تاجروں کاکہناہے کہ تین روزہ سنوفیسٹول میں بیس ہزارسیاحوں کی آمدکی توقع تھی لیکن موسم کی انگڑائیوں،دھوپ کے بعدبرف باری اوربرف باری کے بعدآج کی تیزدھوپ میں توقع سے زائدسیاح پہنچ گئے ہیں جوایک خوش آئندبات ہے جس سے جہاں سیاحت کوفروغ حاصل ہوگاوہیں مقامی افرادکے لیے برف باری کے اس سیزن میں کاروبارکے نئے مواقع بھی پیداہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں