انسدادرشوت ستانی کی اگائی کے لئے ایبٹ آباد میں 14گورنمنٹ سکولز کی طالبات کے اردو انگلش مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کا انعقاد

ایبٹ آباد:انسدادرشوت ستانی کی اگائی کے لئے ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی اینٹی کرپشن کے زیر اہتمام 14گورنمنٹ سکولز کی طالبات کے اردو انگلش مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،کرپشن کےخلاف جنگ میں طلبہ اور اساتذہ کے کردارکےموضوع پر طالبات نے مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کی،گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائیر سیکینڈری سکول میں24 طالبات نے حصہ لیا،اردو انگلش تقریری مقابلے آج ہونگے،اس حوالہ بدھ کے روز گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول میں مضمون نویسی کے لئے 14 اور پوسٹ سازی کے لئے 10 طالبات میں مقابلے ہوئے،اس موقع گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل ثمینہ مشتاق کی زیر نگرانی جنرل سیکرٹری نائمہ صباحت ،کوآڈینیٹر فرخندہ کے علاوہ گرلز ہائی سکول نمبر ون کی پرنسپل حنا فاطمہ نواں شہر گرلز ہائی سکول کی پرنسپل ڈاکٹر عفت سلطانہ ، اور ججز کے فرائض میں مضمون نویسی اردو انگلش کے لئے حسینہ طائر ،سعدیہ ظہور ،مانور احمد ،شاہدہ پروین نے انجام دیئے اور پوسڑ سازی میں سیدہ عتیقہ علی ،نازش غلام خٹک نے سر انجام دیئے،ضلع کے مختلف سکولز کی طالبات کے مقابلوں میں مضمون نویسی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ نے اول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح پوسٹر سازی میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ،دوسرے مرحلے میں قومی احتساب بیورو کی نگرانی میں صوبائی مقابلے پشاور میں منعقد ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں