تورغرمیں گرین اینڈ کلین سرسبز و شاداب مہم کاآغاز

مانسہرہ: تورغرمیں گرین اینڈ کلین سرسبز و شاداب مہم کاآغاز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق
ضلعی پولیس سربراہ تورغر قمر حیات خان ڈی ایس پی ھڈکواٹر گلزار خان لائن آفیسر تورغر کے ہمراہ گزشتہ روزپولیس لائن تورغرمیں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا۔اس موقع پر انھوں نےسینکڑوں پودے لگائے.اس موقع پرڈی پی او تورغر قمر حیات خان نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات اور چوکیات میں بھی شجر کاری مہم کو شروع کریں.ڈی پی او نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے.ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی ذاتی کوششوں سے اس نیک کام کو فروغ دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں.انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصدلوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ھے اور پولیس لائن،تمام تھانہ جات و چوکیات،اور دیگر پولیس پوائنٹس کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبزوشاداب بنایا جائےگا.
جس پودے کو آپ آج لگائیں گئے وہ کل ایک تناور درخت بن کر ہماری آنے والی نسل کیلئے کار خیر کا ذریعہ بنے گا.اس موقع پر دیگر پولیس افسران اور اہلکاران نے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں