ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے 38ویں سالانہ ضلعی مقابلہ حفظ وقرآت اختتام پذیر

ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے 38ویں سالانہ ضلعی مقابلہ حفظ وقرآت اختتام پذیر ہو گئے ۔
محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ایبٹ آباد میں حفظ اور قرآت میں 10مخلتف کٹیگری میں مدارس ، سکولز ،کالجز کے حفاظ ،قرآء اور قاریات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔شعبہ حفظ میں مکمل قرآن میں مردوں کی کٹیگری میں محمد شعیب ،خواتین میں عزہ خان ،قرآت میں قاری اقبال خان اور خواتین میں ساریہ بی بی نے اول پوزیشن حاصل کی۔1تا5پارہ میں حافظ شاہ فہد ،1تا 15پارہ میں حافظ اعظم طارق ،1تا 20پارہ شمس اللہ اورحلیمہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔شعبہ قرآت میں 8 سے 15 سال کی عمر میں حافظ سمیع اللہ ،نورالہدی نے اول پوزیشن حا صل کی
جن کے صوبائی مقابلے 15فروری سے اوقاف آڈیٹوریم پشاور میں شروع ہوں گے۔ضلعی مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے حفاظ ،قراء ،قاریات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن نے شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔ضلعی مقابلوں کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی زیر سرپرستی اباسین آرٹس کونسل کے سیکرٹری خالد وحید قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد ،انچارج شعبہ نعت وقرآت طاہر منیر اعوان ،رابطہ پروگرام قاری لیاقت علی نے نگرانی کی۔ جب کہ مقابلوں میں ججز کے فرائض قاری سیف الرحمن ،قاری عبدالستار شاہ نے ادا کئے۔ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سالانہ مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کٹیگری کے 60 سے زاہد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ۔شعبہ حفظ کی چار کٹیگری 1تا5پارہ ،1تا 15پارہ ،1تا 20پارہ اور مکمل قرآن پاک کے حفاظ اور قاریات کے مقابلے الگ الگ کرائے گے۔جس میں 8 سال سے 35 سال عمر تک کے طلبہ وطالبات میں مقابلہ ہوا ۔
اسی طرح شعبہ قرآت میں 8 سے 15 سال اور 16 سے 35 سال عمر کے طلبہ وطالبات کے مقابلے ہوئے ۔شعبہ حفظ کے1تا 30 پارے میں مردوں میں محمد شعیب نے اول ،محمد ضیاء نے دوسری اور احمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے اسی کٹیگری کے مقابلوں میں عزہ خان نے اول فریال بی بی نے دوسری اریبہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔1تا 20پاروں میں مردوں میں شمس اللہ نے اول بلال الدین نے دوسری حذیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔جب کہ اسی کٹیگری میں خواتین حلیمہ بی بی نے اول ،مومنہ شہزاد نے دوسری فاطمہ الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔8 سے 15 سال کی عمر میں 1تا 5پاروں کے مقابلہ میں حافظ شاہ فہد نے اول ،حافظ میاں عدنان نے دوئم اور حافظ محمد قریشی نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔1تا15 پاروں میں 10سال سے 20سال کے بچوں میں مقابلہ ہوا جس میں حافظ اعظم طارق نے اول ،حافظ عطا محمد نے دوسری اور حافظ دانیال تیسرے نمبر پر رہے ۔شعبہ قرآت میں 8 سے 15 سال کے بچوں میں حافظ سمیع اللہ نے اول ،منصور احمد نے دوسری ذیشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جب اسی کٹیگری میں قاریات بچیوں میں نورالہدی نے اول اور ام ہانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔16 سے 35 سال کی عمر میں قرآت کے مقابلوں میں قاری اقبال خان نے اول ،محمد شکیل نے دوسری عبدالباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی کٹیگری میں خواتین کے مقابلوں میں ساریہ بی بی نے اول ،زینب عبدالرشید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔مقابلوں کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں خصوصی شیلڈز اور اسناد تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بابرکت مقابلوں کا انعقاد بچوں اور بچیوں میں قرآن کریم سے محبت کو فروغ دیتا ہے ۔انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات اور اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جن کی توجہ سے کم عمر بچوں نے بھی بھرے ہال میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی سرپرستی کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسے مقابلوں کے انعقاد میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔اباسین آرٹس کونسل کے خالد وحید قریشی ،طاہر منیر اعوان ،آفتاب احمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی میں ضلعی مقابلہ حفظ و قرآت کو احسن طور پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا گیا ۔انہوں نے تمام کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو 15 فروری کو صوبائی مقابلے میں شریک ہونے کی ہدایت کی ۔واضح رہے کہ سالانہ حفظ قرات کے مقابلے 38 سال سے بلا تعطل جاری ہیں گزشتہ تین سال سے ضلعی انتظامیہ کی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔

Hafiz Quran Competition

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں