25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں: سعودی حکومت

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی

گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

Hajj and Umrah

#Hajj
#Umrah

#SaudiArabia

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں