ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف ضلعی انتظا میہ،حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک مشترکہ کاروائیاں۔

ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف ضلعی انتظا میہ،حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک مشترکہ کاروائیاں۔
شہر میں دودھ کی فروخت پر نظر رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں تواتر کے ساتھ کروائیاں جا ری رکھی ہوئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو سید آصف اقبال نے حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل لیبارٹری کے ہمراہ عثمان آباد کا دورہ کیا اور دودھ کی دکانوں اور ڈیلوری وین سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے موقع پر ان کا مشاہدہ کیا۔ دودھ میں ملاوٹ اور کوالٹی کے مطابق نہ پایا جانے پر متعلقہ دکان کو سیل جبکہ 200 لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کو ضائع کیا گیا۔انہو ں نے شہریو ں سے درخواست کی ہے کہ دودھ کی کوالٹی سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ ہماری ٹیمز آپ کے ایریا میں بھی متعلقہ دودھ کی دکانوں کے معائنے کو یقینی بنائیں۔
ضلعی کنٹرول روم: 09929310553

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں