کوہستان میں نوجوان وکیل محمد ارشاد ایڈوکیٹ اور انکے بھائی کے ظالمانہ اور بہمانہ قتل کی شدید مذمت :سید حماد حسین شاہ گیلانی ایڈوکیٹ

ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن لائرز فورم ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکریڑی سید حماد حسین شاہ گیلانی ایڈوکیٹ نے کوہستان میں نوجوان وکیل محمد ارشاد ایڈوکیٹ اور انکے بھائی کے ظالمانہ اور بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتار کا بھی مطالبہ کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ محمد ارشد ایڈوکیٹ ایک انتہائی شریف النفس انسان پیشہ ور وکیل اور مسلم لیگ ن کے دہرینہ ساتھی تھے انکے افسو سناک قتل ساری وکلاء برادری اور بلخصوص مسلم لیگ ن لائرز فورم سوگوار ہے اور مقتولین کے لواحقین واہل خانہ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔سید حماد حسین شاہ ایڈوکیٹ نے صوبہ بھر میں امن وامان کی ابتر صورت حال اور وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی کے پی و ڈی آئی جی ہزارہ سے محمد ارشاد ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں