جامعہ ہری پور ہراسمنٹ میں ملوث 1 استاد فارغ دوسرے کا کیس FIA کو بھیجنے کا فیصلہ

ہریپور :جامعہ ہری پور ہراسمنٹ میں ملوث 1 استاد فارغ دوسرے کا کیس FIA کو بھیجنے کا فیصلہ۔ہری پور یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے چھبیسویں اجلاس کا انعقاد میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں ‛ اجلاس میں ہراسمنٹ کے دونوں کیسز کی رپورٹس رکھی گئی تھیں جن پر اراکین نے منظوری دیکر ڈاکٹر مطیع اللہ جان کو فارغ اور ڈاکٹر امجد کے کیس کی انکوائری FIA کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق 8 مارچ 2022 کو ہری پور یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا چھبیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر انوار الحسن گیلانی (ہلال امتیاز) نے کی، جبکہ شرکاء میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود خان، ڈین پروفیسر عابد فرید، ڈین پروفیسر عمارہ گل، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور، سجاد خان ‛ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج (وومن) ہری پور ڈاکٹر نگھت شاہین، چانسلر/گورنر کے نمائندہ پروفیسر منظور حسین شاہ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان، سیکرٹری خزانہ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری عدنان فرید، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری سید حبیب الحسن گیلانی، HEC کے نمائندہ پروفیسر محمودالحسن بٹ اور سنڈیکیٹ کے منتخب شدہ ممبران ڈاکٹر علی رضا گورمانی، اسسٹنٹ پروفیسر شجاعت قاضی، لیکچرر حامد عصمت، ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) محمد اقبال، ڈپٹی کنٹرولر اصغر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فاروق اکبر، یونیورسٹی کے خزانچی محمد عمران، ایڈوائزر فنانس اکبر خان نے شرکت کی۔اجلاس کی کاروائی رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود نے پیش کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی رو داد پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی بعد ازاں روداد کو منظور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں دسویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سولہویں اکیڈمک کونسل کی سفارشات، ڈیپارٹمنٹ فنڈ پالیسی، گیسٹ ہاؤس پالیسی، این او سی پالیسی ، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پالیسی، بہترین ٹیچر اور بہترین محقق ایوارڈ پالیسی، ٹرانسپورٹ رولز، اسکالر شپ پالیسی، فنانشل رولز، اینڈوومنٹ فنڈ رولز، Contract employees Rules, Disability Resource Centre, Professional Development Centre اور کونسلنگ سنٹر کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ملازمین کی رخصت کے کیسز، TTS Faculty کا سالانہ انکریمنٹ، سیکشن 11 کے حوالہ سے گورنر کی ہدایات اور دیگر اہم امور کی منظوری دی گئی
۔اجلاس کے سب سے اہم پوائنٹ کے طور پر ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات و رپورٹس پیش کی گئیں ۔جس میں تمام اراکین کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا کہ کیس اول کی انکوائری مکمل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ جان کو الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فی الفور فارغ کیا جائے اور دوئم کیس میں پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر امجد خان کے الزام پر انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی اور ان کا کسی بھی الزام سے مکمل انکار ہے اس لیئے دوسرے شہر میں موجود متاثرہ طالبہ کے پیش نظر یہ اس الزام کے ثبوت FIA کو مہیا کر کے انکوائری کرائی جائے تب تک ڈاکٹر امجد خان کو عہدہ سے ہٹایا جائے ۔اجلاس میں سال2021 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

Haripur University case

Haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں