ہری پورباغ میں بچوں پر تشدد ،ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہری پور : باغ میں بچوں پر تشدد ،ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خان پور کی حدود دوبندی سیداں میں کچھ روز قبل لچی کے باغ میں بچوں پر تشدد کرنے اور ویڈیو بناکر بعدازاں وائرل کرنے کا واقع رونما ہوا۔ سوشل می میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے اور واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر مدعیہ کی تحریری درخواست پر ملزمان شکیل، وحید، عارف، موٹا ٹھیکدار، قیصر، ندیم اور دیگر ملازمین باغ اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف زیر دفعات 342/337FI/53CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا ہے

Haripur viral video

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں