حویلیاں طیارہ حادثےکے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے! رپورٹ، حادثےمیں جنیدجمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے

اسلام آباد : حویلیاں طیارہ حادثےکے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصورجنجوعہ کے لائسنس مشکوک نکلے، حویلیاں حادثےمیں جنیدجمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثے کیس میں جمع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک تھے۔یاد رہے پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد

Havelian plane report issued
Junaid Jamshad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں