سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی قیادت میں ضلع ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی آگاہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے منگل کے روز سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی قیادت میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اورگزشتہ دنوں ضلع ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی آگاہ کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں صوبائی کابینہ ممبران اکبر ایوب خان، قلندر خان لودھی کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب شامل تھے۔ اس موقع پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں علاقے کے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کو پہنچنے والے مالی نقصانات کے ازالے سے متعلق ا±مور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف ، کمشنر ہزارہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکھٹی کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے چمبہ میرا پل کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ ہونے والی رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے ٹھو س اقدامات ا±ٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور ہر ممکن حد تک متاثرین کو سہولیات فراہم اور ا±ن کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن حد تک ان کی داد رسی کی جائے گی۔ ایبٹ آباد سٹی میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے دیگرعلاقوں کی طرح ایبٹ آباد سٹی میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی جبکہ سڑکوں ، آبی گزرگاہوں و دیگر عوامی مقامات پر تجاوزات کو ہر صورت ہٹایا جائے گا۔ سپیکر مشتاق غنی اور وفد کے دیگر اراکین نے بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکیا

Hazara PTI leadership meeting with CM KPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں