ہزارہ ریجن کی فٹبال ٹیم کے انتخاب کے لئے کنج فٹبال سٹیڈیم میں ٹرائلز منعقد

ایبٹ آباد: قومی انڈر23فٹبال چمپئن شپ کے سلسلے میں ہزارہ ریجن کی فٹبال ٹیم کے انتخاب کے لئے کنج فٹبال سٹیڈیم میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے ہزارہ بھر سے حصہ لیا ٹرائلز چیئر مین سیلیکشن کمیٹی آر ایس او ہزارہ ریجن تصور خان ممبر کمپٹیشن کمیٹی عادل خان جدون بلال خان جدون توقیر خان حیدر علی ٹیپو سیف جدون کلیم خان شاہد گل نے اپنی نگرانی میں لئے پہلے مرحلے میں ایبٹ گرین اور وائٹ کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے مرحلے میں بلیو اور ریڈ کے درمان میچ کھیلا گیا اور 28 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اس موقع پر مصور خان, بلال خان اور عادل خان نے کہا کہ ٹرائلز انتہائی شفاف طریقے سے لئے گئے اور ان شارٹ لسٹ لڑکوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو ہفتوں کا تربیتی کیمپ لکایا جائے گا جس سے لڑکوں کی سکلز اور فٹنس میں بہتری آئے گی حتمی ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائیگا اور چمپئن شپ کابا قائدہ افتتاح دو جولائی سے کنج فٹبال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ہوگاجس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

Hazara Region Football Trails

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں