حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ صحت کارڈ پلس سکیم کا دائرہ زون 2 تک وسیع کردیا : سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی

حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ صحت کارڈ پلس سکیم کا دائرہ زون 2 تک وسیع کردیا گیا. ایبٹ آباد میں آج سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور انکے ہمراہ صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا و مشیر اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے زون 2 کے لئے صحت کارڈ پلس کا باقاعدہ اجراء کردیا.
زون 2 میں شامل اضلاع شانگلہ، بونیر ، کوہستان، بٹگرام، تور غر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے 60 لاکھ سے زائد افراد اب حاصل کرسکیں گے صحت کی مفت سہولیات۔
اس موقع پر ایم پی اے بابر سلیم سواتی, ایم پی اے ارشد ایوب, ایم پی اے نذیر عباسی, پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی اصغر خان بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں