لاک ڈاون سےمتعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرگلیات ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی

کوورنا سے بچاو کے لیے سمارٹ لاک ڈاون اور ہوٹل/ تمام تفریحی مقامات کی بندش کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران SOPs کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹلوں کا وزٹ کرتے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹل مالکان پر جرمانہ اور نوٹس جاری کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن نے ہرنو تا گلیات تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور SOPs پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومتی احکامات کو پس پشت ڈالنے اور SOPs کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ڈائننگ اور رومز کی بکنگ پر 15 ہوٹلوں پر بھاری جرمانہ جن میں آفاق ہوٹل، کے انٹرنیشنل ہوٹل، تاج ہوٹل، ندی کنارے ہوٹل، 02 ہوٹلز جن میں نیو بسم اللہ ہوٹل اور آرشی گیسٹ ہاوس کوسیل جبکہ قانون کی مسلسل خلاف ورزی پر 04 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرشہر بھر کی طرح گلیات میں قائم تمام ہوٹلز و دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد اور سروسز کی فراہمی پر پابندی برقرار ہے اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں