جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام باشعور عورت مستحکم خاندان کے موضوع پر سیمینار

ایبٹ آباد: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت باشعور عورت مستحکم خاندان کے موضوع پر پریس کلب ایبٹ آباد میں ہفتہ 6 مارچ 2021 دن دو بجکر 45 منٹ پر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین استحکام خاندان کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ خیبر پختونخوا کی جنرل سیکرٹری محترمہ انیلہ اشتیاق تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔
حلقہ خواتین ضلع ایبٹ آباد کی ناظمہ نجمہ اشفاق نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والی این جی اوز کے ذریعے خاندان کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس صورتحال میں خاندانی استحکام کے متعلق اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار کا انعقاد اسی سلسلے میں کیا جارہاہے۔ انہوں نے ضلع ایبٹ آباد کی خواتین کو سیمینار میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں