ایوب میڈیکل کمپلکس کے قریب تیز رفتار جیپ نے نوجوان کو کچل دیا

ایبٹ آباد:تفصیلات کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود ایوب میڈیکل کمپلکس گیٹ کے قریب تیز رفتار جیپ نے میرپور کے رہائشی نوجوان کو کچل دیا نوجوان جابحق ملزم گرفتار مقدمہ درج،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ میرہور کی حدود ایوب میڈیکل کمپلکس گیٹ کے قریب میرپور کا رہائشی شکور ولد سرور دین روڈ کراس کر رہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار جیپ نمبر 3067 نے اُسے کچل دیا جس ہر شکور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں مقامی افراد نے ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جہاں ایک دن رہنے کے بعد گزشتہ روز شکور ولد سرور دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او میرہور عاصم بخاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جیپ ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جابحق ہونے والے شکور کی نمازِ جنازہ میرپور میں ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔

Jeep Accident near Ayub medical Complex
One died in Accident in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں