ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی خان پور پولیس کی جانب سے سما ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی شدید مذمت

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی خان پور پولیس کی جانب سے سما ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی شدید مذمت پولیس اہلکاروں کو معطل کرکےمقدمہ درج کرنے کا مطالبہ گزشتہ روز خان پور پولیس کوریج کرنے پر آپے سے باہر ہو گئی نوجوان پر تشدد کی فوٹیج کیوں بنائی ؟ خانپور پولیس نے سماء کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس کیساتھ سول کپڑوں میں ملوث افراد کا کیمرا مین پر تشدد, آنکھ زخمی کر دی خانپور روڈ پر پولیس والے سول افراد کیساتھ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے,کہ سماء کے رپورٹر نے تشدد کی وجہ پوچھی تو پولیس والوں نے جواب میں ٹیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرے کھینچ لئے کیمرا مین ظہیر عباس کو شدید چوٹیں, ڈاکٹرز نے ایبٹ آباد ایوب اسپتال ریفر کر دیا ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس و پریس کلب نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاجائے ورنہ صحافی برادری بھرپور احتجاج کرے گی

Journalist Attack in Haripur by Khanpur police
Attack on Journalist

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں