صحافی بخشیش قتل کیس عدالت نے سابق صدر پریس کلب حنیف اختر ہزاروی اور سابق ممبر ضلع کونسل حنا خان عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا

ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے )عدالت نے سابق صدر پریس کلب ہریپور اور روزنامہ آج ایبٹ آباد/پشاور کے بیورو چیف حنیف اختر ہزاروی اور سابق ممبر ضلع کونسل حنا خان صحافی بخشیش قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سابق صدر پریس کلب حنیف اختر ہزاروی اور سابق ممبر ضلع کونسل حنا خان عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا۔کیس کی سماعت کے دوران کیس کی پیروی عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور شعیب اختر ایڈووکیٹ نے کی۔


عدالت کا فیصلہ آتے ہی عوامی حلقوں کی جانب سے حنیف اختر اور حنا خان کو مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
تمام صحافتی تنظیموں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ شھید صحافی بخشیش الہی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر انصاف کے تقاضے پورے کئیےجائیں اور بخشیش الہی کی فیملی کی مالی مدد کی جاۓ

Haripur journalist-bakhshish-murder-case announced

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں