صحافیوں کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں بل جماعت اسلامی نے پیش کیا

لاہور،ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ میڈیا کے لئے جماعت اسلامی کا ہمیشہ واضح موقف رہا ہے ،صحافیوں کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں کوئی بل آیا ہے تو وہ جماعت اسلامی نے پیش کیا،موجودہ حالات میں میڈیا مسائل سے دوچار ہے،حکومت کی جانب سے پابندیوں،جبری برطرفیاں میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے،اگر میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو ایک رخ ملک کے لئے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا ،ازادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لاہور میں ایبٹ آباد پریس کلب کے مطالعاتی دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرصدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے لئے مؤثر انداز رہا ہے ،خواہ وہ پیشہ وارانہ مسائل ہوں یا صحافیوں کے حقوق کی بات ہوجماعت اسلامی نے میڈیا کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے عہدیداران نے بھی ہمیشہ پریس کلب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو میڈیا کی کارکردگی کا اعتراف ہے ،اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب اور جنرل سیکرٹری نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو یادگاری شیلڈ اور پریس کلب کا میگزین بھی دیا ۔دریں اثنا ایبٹ آباد پریس کلب کے وفد کی میزبانی لاہور پریس کلب اور محکمہ اطلاعات تعلقات عامہ نے کی اور عشائیہ بھی دیا محکمہ کی جانب سے شاہی قلعہ میں وال سٹی اتھارٹی کے گائیڈ نے اسلحہ خانہ، شیش محل ،شاہی حمام سمیت مختلف حصوں کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ۔ ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران نے جنوبی پنجاب خانیوال ،کبیر والا اور لاہور کے مطالعاتی دورہ میں معلومات کےتبادلہ کو بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ترقی کے لئے مفید قرار دیا

Journalist Welfare bill

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں