دربند مانسہرہ سے لڑکی کو اغواء کرنے والے دو اغواء کار گرفتار

صوابی: : تھانہ صوابی پولیس نے دو اغواء کار کو گرفتار کرکے مسماة (ث) کو باحفاظت بازیاب کرائی قبضہ سے پستول برآمد
دوران ناکہ بندی مشکوک کیئری ڈبہ کو بعرض چیکنگ روک کر ملزمان محمد ریاض سکنہ دربند مانسہرہ اور محمد فیصل سکنہ ہری پور کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے معلوم ہوا کہ انکی ساتھ مسماة (ث) زبردستی سے اغواء کی گئی ہے،ایس ایچ او صوابی عجب درانی

صوابی: تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی بمع نفری پولیس کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کیئری ڈبہ بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی ان کے قبضہ سے پستول برآمد کرلی اس دوران انکے ساتھ ایک لڑکی جنکی خالات بگڑ ہوچکے تھے کو تھانہ لاکر معلوم ہوا کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دربند مانسہرہ سے زبردستی سے اغواء کی ہے جنکے خلاف مدعی بھائی محمد اکرم نے تھانہ دربند مانسہرہ میں علت 70 بمورخہ 22.05.2021 کو جرم 365B/34 مقدمہ درج رجسٹرڈ کی ہے ۔اور تھانہ دربند مانسہرہ پولیس کو اغوائیگی مقدمہ میں مطلوب تھے۔ایس ایچ او صوابی عجب درانی نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جنکے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے حوالات میں بند کیے۔

Kidnapper arrested in Swabi Police station

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں