عید الاضحی کے موقع پر مسافروں میں کورونا سے بچاو کے لیےحفاظتی کٹس کی تقسیم

عید الاضحی کے موقع پر مسافروں میں کورونا سے بچاو کے لیےحفاظتی کٹس کی تقسیم

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کورونا کے بچاو کے لیےجنرل بس سٹینڈ اور سوزوکی سٹینڈز پر اپنے گھروں کوواپس لوٹنے والے افراد میں کورونا حفاظتی کٹس (ماسک، دستانے اور سینیٹائزر) کی تقسیم۔ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ماروی ملک شیر نے بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور لوگوں میں کٹس تقسیم کے ساتھ ساتھ شہریوں اور اڈہ انتظامیہ کو SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرٹی او آر ٹی ایم اے ایبٹ آباد مظہر مظفر اور اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ بھی ان کے ہمراہ موجود رہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تا کہ آپ خود، آپکی فیملی اور دیگر عزیز و رشتہ دار کورونا کی وبا کا نشانہ بننے سے بچ سکیں۔
اس عید پر کم از کم میل جول کریں اورگھروں میں رہنے کو ترجیع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں