ضلع کوہستان کی تحصیل پٹن کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکو بس پر بھاری پتھر گرنے سے چار افراد موقعہ پر ہی جان بحق

ضلع کوہستان کی تحصیل پٹن کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکو بس پر بھاری پتھر گرگیا۔اس حادثہ میں چار افراد موقعہ پر ہی جان بحق ہو گٸیے اور سات افراد شدید زخمی ہوٸے۔ ناٹکو بس نمبری GLTA 5879 راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ ضلع کوہستان کے علاقہ پٹن میں حادثے کا شکار ہو گئی۔۔مرنے والوں میں محمد نوید ولد عادل حسین سکنہ گلگت۔طفیل احمد ولد طوطا سکنہ گللگت۔ناصر ولد نامعلوم صفائی پاک آرمی 143 آر ایم بی سکنہ گلگت۔ساجد محمد ولد عبد الرزاق ساکنہ اسلام اباد۔جبکہ شدید زخمیوں میں سید عنایت الرحمن ولد سید الحمید۔منصور ولد مدارس ۔علی حیدر ولد میر گلاب۔عبدالخالق ولد غلام حسین۔عامر حسین ولد عادل۔محمد خلیل ولد محمدحنیف ۔جمعہ گل ولد کشو ساکنان گلگت شامل ہیں۔۔

Kohistan Accident

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں