سیٹھی مسجد سے ملحقہ لمبی ڈھیری روڈ پر قبضہ کی کوشش پر علاقہ کے عوام مشتعل

ایبٹ آباد(ہندکو ٹی وی)سیٹھی مسجد سے ملحقہ لمبی ڈھیری روڈ پر قبضہ کی کوشش پر علاقہ کے عوام مشتعل ہو گئے ،بیس سے زاہد دیہات کے راستہ پر لینڈ مافیا نے نظررکھ لی،اس حوالے سے سیٹھی مسجد سے ملحقہ لمبی ڈھیری سمیت دیگر بانڈہ جات کے واحد راستہ پر قبضہ کرنے کی کوشش پر سابق ممبر تحصیل کونسل ملک سعید اعوان میدان میں آگئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کی گزر گاہ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کو موقعہ کا معائنہ کرائیں گے کس طرح اس راستہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سڑک پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اگر ضرورت پڑی تو مین شاہراہ پر احتجاج کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ راستہ بانڈہ جلال خان ، ،بانڈیہ غزن ،بانڈہ دلزاک ،گلی دوبتھر ،گلشن اقبال روڈ ،بانڈہ نور احمد،شملہ پہاڑی سمیت دیگر علاقہ جات کو ملاتا ہے اور ایک عرصہ سے عوام کے استعمال میں ہے۔مزکورہ سڑک پر دکانیں بنانے کے لئے کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں عوام کا سخت ردعمل آئے گا ،انتظامیہ بھی فوری نوٹس لے۔اور نکاسی آب کا نالہ جو کہ 60فٹ چوڑائی کا ہے سکڑ کر کم ہوچکا ہے اس کا قبضہ بھی واہگزار کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں